Categories
Breaking news

ڈاکٹر یاسمین راشد بھی اومی کرون کی شکار ہو گئی

ڈاکٹر یاسمین راشد بھی اومی کرون کی شکار ہو گئی پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد میں کورونا کے نئے ویئرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبائی وزیرصحت کو ویری ایشن ڈیٹیکشن کٹس سے اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یاسمین راشد کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مثبت کیسز میں نوے فیصد سے زائد اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے۔ اس لیے شہریوں کو تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.