
ڈاکٹر بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں میڈیکل کی طالبات ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کی پراسرار موت کے واقعات میں حیرت انگیز انکشافا ت سامنے آئے ہیں ۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لیڈی ڈاکٹرز بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں،دونوں کے ہاسٹل کے درمیان فاصلہ ایک سے 2 کلو میٹر تھا۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر نمرتا ہاسٹل نمبر 2 جبکہ ڈاکٹر نوشین ہاسٹل نمبر 4 میں رہتی تھیں،دونوں کی مبینہ خودکشی کا طریقہ ایک جیسا تھا، لاشیں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھیں۔
تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ 2019ء میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نمرتا سے زیادتی کے شواہد ملے تھے، جبکہ نومبر 2021ء میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نوشین سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے ۔
اس کے علاوہ ڈاکٹرنوشین کی لاش کےقریب مبینہ خط ملا تھا، ڈاکٹر نمرتا کے کمرے سے تحریر نہیں ملی تھی۔
تفتیشی حکام نے اپن بات بتائی ہے کہ دونوں ڈاکٹرز کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے نمونے ایک ہی شخص کے نکلے ہیں جس کے بعد ہاسٹل میں آنےجانے والے تمام مردوں کے خون کے نمونے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
لاڑکانہ جیل میں 2 پولیس اہلکار ابھی تک قیدیوں کے ہاتھوں یرغمال
لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں 2 پولیس اہل کار ابھی تک قیدیوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔
-
ملک کی تباہی ،بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے، حمزہ شہباز
مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملک کی تباہی اور بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے، جس دن یہ وزراء عوام میں اتریں گے تب ان کا سیاسی حساب کتاب ہو گا۔
-
بیٹی کی شادی عامر لیاقت سے کر کے خوش ہوں: والدہ دانیہ عامر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا۔
-
شہباز شریف کے مقدمے میں دلچسپ و عجیب فراڈ ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طویل تحقیقات کے بعد بالآخر18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر پر فرد جرم عائد ہوگی۔
-
پاکستان: کورونا شرح میں کمی، مزید 39 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 39 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
9 شہروں میں اب بھی کورونا شرح 10 فیصد سے زیادہ
پاکستان میں 9 شہروں میں ابھی بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ شرح گلگت میں 23 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
-
کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبٍِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا۔
-
سینئر صحافی و کالم نگار عاشق جعفری انتقال کر گئے
سینئر صحافی اور کالم نگار عاشق جعفری رات لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم نصف صدی سے زائد عرصے سے شعبۂ صحافت سے منسلک تھے۔
-
وزیراعظم نے مجھے شادی کی مبارکباد دی: عامر لیاقت حسین
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دے دی۔
-
عامر لیاقت کی تیسری شادی، پہلی اہلیہ اور بیٹی نے کیا کہا؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیا۔
-
گجرات، پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ سے 200 دکانیں جل گئیں
گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں واقع پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ سے 200 دکانیں جل گئیں۔
-
عاصمہ جہانگیر کو بچھڑے 4 برس گزر گئے
عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے بے باک اور انتھک جدوجہد آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
-
ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے پر اہم انکشاف
رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہاسٹل میں آنے جانے والے تمام مردوں کے خون کے نمونے لینے کی سفارش کی گئی ہے۔
-
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لیاری میں کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
-
ڈی آئی خان، ایم پی اے جنید آفریدی کی گاڑی کو حادثہ
ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر رکن صوبائی اسمبلی جنید آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔
-
لاہور، ڈاکوؤں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈاکوؤں نے شادی کے گھر میں صفایا کردیا۔