Categories
Breaking news

ڈاکٹر ماہا کیس، جنید اور وقاص کی ضمانت منظور

ڈاکٹر ماہا کیس ،جنید اور وقاص کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ملزم جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ، عدالت کادونوں ملزمان کو 2 , 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

اس سے قبل سٹی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھیجس کے بعد ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر ماہا قتل کیس، ناقص تفتیش پر عدالت کا پولیس پر اظہار برہمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بائی کورٹ نے ڈاکٹر ماہا…

سندھ بائی کورٹ نے یکم دسمبر کو ہوئی ڈاکٹر ماہا قتل کیس کی سماعت میں ملزمان جنید اور وقاص کی جانب سے درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے ناقص تفتیش پر پولیس اور ڈاکٹر عرفان قریشی کا نام بھی ڈسچارج کرنے اور اسے دوسری عدالت چیلنج نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عرفان قریشی کو کیوں ڈسچارج کیا گیا؟ کیوں اس کو کیس سے الگ کیا گیا صرف ڈاکٹر عرفان قریشی کو ہی کیس میں کیوں ریلیف دیا جارہا ہے؟ ایف آئی آر میں ڈاکٹر عرفان قریشی بھی دیگر ملزمان میں شامل ہے تو اسے کیسے آزاد چھوڑ دیا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیے

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈاکٹر عرفان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے واقعے کے دوران بارش کا موسم تھا تو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں ملی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ تو پولیس کی تفتیش پر سوالیہ نشان ہے بارش کا موسم تھا تو پولیس تفتیش نہیں کرے گی، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ آج 113 دن بعد جہاں ڈاکٹر عرفان کو ہونا چاہیے تھا وہاں ہم کھڑے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ کے پاس ڈاکٹر عرفان کے خلاف شواہد نہیں تو جنید اور وقاص کے خلاف کیا شواہد ہوں گے؟ ۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 17 لوگوں کے 161 کے تحت بیان کیے گئے، عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو تفتیشی افسر تم ہو کوئی اور نہیں آپ تو ماہا کی فیملی اور ملزمان سب کو لٹکا کر بیٹھے ہوئے ہو، ہمیں تو شک ہے کہ آپ نے ڈی این ای سیمپل بھی ٹیسٹنگ کے لئے نہیں بھیجے ہونگے، عدالت نے تفتیشی افسر سے رسیونگ سلپ طلب کر لی۔

ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی آج ہوگی

کراچی کے علاقے ڈیفنس کی رہائشی ڈاکٹر ماہا کی پراسرار موت کا معمہ حل کرنے کیلئے آج میرپورخاص کے گاؤں گروڑ شریف میں قبر کشائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے دو ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی، جبکہ ڈاکٹر ماہا کے والد کی دائر درخواست میں بیٹی کے دوست، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *