Categories
Breaking news

ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں نہ ختم ہونے کا عندیہ دے دیا

ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں نہ ختم ہونے کا عندیہ دے دیا۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کرسکتا، اس وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور دو ماہ بعد فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار سے کم ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح بھی 4 فیصد سے کم ہے۔

اس سے قبل 29 مارچ کو ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 تھی جو 30 مارچ کو 50 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب تک ویکسین کی 82 لاکھ 63 ہزار سے زائد ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *