Categories
Breaking news

ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی کو گولی لگ گئی

ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی کو گولی لگ گئی

کراچی کے جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائش گاہ پر ان کی گاڑی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگ گئی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر تھیں کہ سیکیورٹی گارڈ نے شیشہ ٹوٹنے کی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پر گیٹ کی طرف گئیں تو دیکھا کہ پارکنگ کی چھت میں سوراخ تھا اور گولی چھت پھاڑ کر ان کی گاڑی کو لگی تھی۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد صدر تھانے کے ایس ایچ او اور عملہ موقع پر پہنچے اور تحقیقاتی رپورٹ کے بعد واپس چلے گئے۔

پولیس کا شبہ ہے کہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں واپس آنے والی گولی چھت کو پھاڑتے ہوئے گاڑی میں لگی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائش جناح اسپتال کی ڈاکٹرز کالونی میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.