Categories
Breaking news

ڈاکٹرماہا خودکشی کیس کی سماعت، ملزم عرفان قریشی کو جیل بھیج دیا گیا

Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر ماہا قتل کیس کی سماعتڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے کیس میں نامزد ملزم عرفان قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم عرفان قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور جنید مفرور ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی خودکشی میں نامزد ملزم عرفان قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس میں خاتون ڈاکٹر ماہا علی نے گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

ڈاکٹر ماہا کے والد نے ملزمان کے خلاف ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *