Categories
Breaking news

ڈاکٹرز خود کورونا کا شکارہوگئے ہیں، قیصر سجاد

Advertisement
ڈاکٹرز خود کورونا کا شکارہوگئے ہیں، قیصر سجاد

جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ بغیر حفاظتی لباس کے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز خود کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

Advertisement

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری قیصر سجاد نے جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ایم اے گزشتہ دو ہفتے سے ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس فراہم کرنے کی آواز اٹھارہی ہے۔

پی ایم اے کا حکومت سےطبی عملے کو حفاظتی آلات فراہم کرنے کا مطالبہ

پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹروں میں حفاظتی آلات نہ ہونے کے باعث تشویش پائی جاتی ہے۔

x
Advertisement

قیصر سجاد نے حکومت سے ڈاکٹروں کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی سامان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس، ماسک فراہم کیے جائیں یہ ڈاکٹرز کا ہتھیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر حفاظتی لباس، ماسک، کٹس کے ڈاکٹرز فیلڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ڈاکٹرز خود کورونا وائرس کا شکارہو رہے ہیں۔

قیصر سجاد کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے ڈ اکٹروں کی پریشانی کا نوٹس لیں انھیں ضروری اشیافراہم کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی جانب سے حکومت سے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حفاظتی آلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے ۔

پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا تھا کہ کہ ڈاکٹروں میں حفاظتی آلات نہ ہونے کے باعث تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کو بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ جو ڈاکٹر کورونا وائرس کے متاثرین کو دیکھ رہے ہیں صرف انہیں ہی حفاظتی آلات کی ضرورت ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *