Categories
Breaking news

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، سونے کی قیمت بھی کم ہؤگئی

Advertisement
Advertisement

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ ملک میں سونے کی قیمت بھی کم ہوتی جارہی ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج منفی دن رہا اور کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کو 110 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 632 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 564 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 715 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ شیئرز بازارمیں آج 400 کمپنیوں کے 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب روپے کم ہوکر 7464 ارب روپے ہے۔

روپے کی قدر میں مزید اضافہ

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 16 پیسے کم ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 158 روپے 33 پیسے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کم ہوکر 158 روپے 20 پیسے ہے۔

سونا مزید سستا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپےکمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کمی کے بعد 1872 ڈالر فی اونس ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *