Categories
Breaking news

ڈالر کی قیمت 171 روپے، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی، اہم ترین خبر سے ہوئے سب پریشان

Advertisement

ڈالر کی قیمت میں اضافہ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2021 کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 171 روپے تک پہنچ سکتی ہے جبکہ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب بھی 91 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

مالی سال 21-2020 میں معاشی ترقی کی شرح 1 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح منفی اعشاریہ 4 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 6 فیصد، تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 7 اعشاریہ 2 فیصد اور مہنگائی کی شرح جو گزشتہ سال 8 اعشاریہ 6 فیصد تھی۔

رواں مالی سال کم ہوکر 6 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے 8 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 15 اعشاریہ 7 فیصد رہے گی۔ ایس این پی کے مطابق رواں مالی سال روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلا ماہ میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی ،رواں مالی سال کے پہلا ماہ جولائی میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔ امریکی اوربرطانوی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ سے پیسہ نکال لیاجبکہ چینی سرمایہ کاری بڑھ گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی سرمایہ کار3کروڑ94لاکھ ڈالراوربرطانوی سرمایہ کار2کروڑ18لاکھ ڈالر نکال لے گئے،جولائی میں سب سے زیادہ 2کروڑ71لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری چین کی طرف سے کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں نجی شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 4کروڑ11لاکھ ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی جبکہ نجی شعبے میں کم ہو گئی۔ جولائی 2020میں سرمایہ کاری کاحجم جولائی 2019 سے6 کروڑ38 لاکھ ڈالر کم رہا، حکومتی بانڈز اور ٹی بلز میں 6 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *