
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت ملکی معاشی صورتِ حال پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ کمیٹی اجلاس میں سب سے پہلے ملکی معاشی صورتِ حال پر بحث ضروری ہے، ڈالر کی قیمت ہر روز 5 روپے بڑھ رہی ہے اور حکومت سو رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کار بنانے والی کمپنیوں نے پاکستان میں پروڈکشن بند کر دی ہے، ایل سیز نہ کُھلنے کی وجہ سے فارماسیوٹیکل نے متعدد پراڈکٹس بند کر دی ہیں۔
سینیٹر محسن عزیز نے اجلاس میں سوال کیا ہے کہ کیا جب جنگ ختم ہو جائے تو اس وقت جنرل کی تعیناتی کی جائے؟
اُنہوں نے کہا کہ 3 ماہ ہو گئے، اتحادی حکومت گورنر اسٹیٹ بینک نہیں لگا سکی، ریاست کے اثاثے بیچنے کے لیے تمام قوائد کو ختم کیا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کو فوری بلایا جائے تاکہ ملکی معیشت پر بات ہو۔
محسن عزیز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرکی بڑھتی ڈیمانڈ سے خوردنی تیل اور باقی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اس پر وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر تمام مطالبے پورے کیے جا چکے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ اگر آئی ایم ایف کی مطالبات نہ مانتے تو معاہدہ بحال نہیں ہو سکتا تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے ملنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آ جائے گی۔
عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ دسمبرسے اب تک روپے کی قدر میں 20 فیصد کمی ہوئی۔
اُنہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں منہگائی کی شرح 28 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، روپے کی قدر میں 12 فیصد کمی ڈالر کی قیمت میں اضافے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے ضرورت کے مطابق ذخائر موجود ہیں، ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ 25 اگست کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔
اُنہوں نے بتایا کہ عالمی بینک نے پیسے روکے تھے جن کو بحال کرنے کے اقدامات جاری ہیں، چین نے بھی 2.3 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کر دیا ہے۔
وزیرِ مملکت نے بتایا کہ دوست ممالک سے مالیاتی تعاون حاصل کرنے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، موجودہ ایکٹنگ گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور ادارے اپنا کام کر رہے ہیں اور رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کا گورنر بھی تعینات کر دیا جائے گا۔
عائشہ غوث پاشا کی بات مکمل ہونے پر سینیٹر محسن عزیز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس او کی تیل کی درآمد کے لیے ایل سیز نہیں کھل رہی ہیں، ڈھائی ماہ سے سن رہے ہیں کہ آج معاہدہ ہوجائے گا، کل معاہدہ ہو جائے گا۔
اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے پھر پارلیمنٹ کو بیچ دیں۔
سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو آگاہ کیا کہ ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کے نرخ بڑھ رہے ہیں، کوئٹہ میں ایک شخص کے پاس سے 5 لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں۔
اُنہوں نے مشورہ دیا کہ 3 بارڈرز بند کر دیں، ڈالر خود بخود نیچے آ جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست نمٹا دی گئی
سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کی رضامندی سے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
-
اوتھل، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
-
وزارتِ خارجہ کی شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوشش کی مذمت
پاکستانی وزارتِ خارجہ نے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کی ہے۔
-
کراچی کے لوگ بدترین اذیت سے دوچار ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کے لوگ بدترین اذیت سے دوچار ہیں۔
-
3 مون سون اسپیل میں 93 اموات ہوئیں: مراد علی شاہ
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے جارہی ہے۔
-
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کیلئے روانہ
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اوتھل اور لسبیلہ کے علاقوں میں امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کراچی سے روانہ ہو گئے ہیں۔
-
پائیدار ترقی کے پروگرام میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے پروگرام میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
-
آصف زرداری کورونا کا شکار ہوگئے
سابق صدر آصف علی زرداری عالمی وباء کورونا کا شکار ہو گئے۔
-
ایوانِ وزیرِ اعلیٰ آمد پر پرویز الہٰی کو گارڈ آف آنر پیش
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پہنچ گئے۔
-
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی دی جائے: عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا اُنہیں سیکیورٹی دی جائے۔
-
ٹھٹھہ: مگرمچھ جھیل سے نکل کر آبادی میں آگیا
سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بارشوں کے بعد ہالیجی جھیل سے مگرمچھ باہر آ گیا۔
-
کراچی میں جھلس کر زخمی ہونیوالے ریونیو بورڈ کے افسر بھی دم توڑ گئے
پُراسرار طور پر جھلس کر زخمی ہونے والے ریونیو بورڈ کے گریڈ 20 کے افسر مقصود جہانگیر اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
-
کیا نواز شریف پارٹی قیادت کو حکومت چھوڑنے پر رضامند کرلیں گے؟
کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت چھوڑنے پر رضامند کر لیں گے؟ حکومت قبل از وقت انتخابات پر تیار ہو جائے گی؟
-
کراچی: راستہ مانگنے والا نوجوان تلخ کلامی کے بعد قتل
کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی بندھائی کالونی میں بھائی کے ولیمے اور بہن کی شادی کی مشترکہ تقریب میں شریک نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب آج مصروف دن گزاریں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج مصروف دن گزاریں گے۔
-
بارشوں کے باعث کئی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث کئی ٹرینیں اب بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔