Categories
Breaking news

ڈائریکٹر ایچ آر KMC کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

Advertisement
کورونا متاثر افسر کے بوسہ دینے کے بعد ڈائریکٹر ایچ آر KMC کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کورونا متاثر افسر کے بوسہ دینے کے بعد ڈائریکٹر ایچ آر کے ایم سی جمیل فاروقی نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کے ایم سی بلڈنگ میں کوروناوائرس کے مریض معطل افسر کے ڈائریکٹر کو انتقاماََ بوسہ دینے کے معاملے میں کےایم سی انتظامیہ نے شہزاد انور کے خلاف کارروائی کے لیےکمیٹی بنادی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

کے ایم سی حکام کے مطابق کمیٹی میں سینئرڈائریکٹر کوآرڈینشین، سینیئر ڈائرکٹر انسداد تجاوزات اور ڈی جی پارکس شامل ہیں۔

کورونا متاثر افسر کی آمد کے بعد KMC دفاتر میں صفائیاں

کے ایم سی بلڈنگ میں کورونا کے شکار افسر کی آمد کے بعد اب بلڈنگ کے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کیا جارہا ہے۔

کے ایم سی ذرائع کے مطابق مقدمےکے بعد سے شہزاد انور منظرِ عام سے غائب ہے۔

واضح رہے کہ تنخواہ روکنے پر کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی ملازم نے گزشتہ روز افسر سے انوکھا انتقام لیا، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص نے تنخواہ روکنے پرگزشتہ روز ڈائریکٹر ایچ آر کے ایم سی کو بوسہ دیا۔

متاثرہ مریض نے ڈائریکٹر ایچ آر سے ملنے کے بعد اپنے کورونا کے مریض ہونے کا انکشاف بھی کیا، ملازم کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔

تنخواہ روکنے پرکورونا سے متاثرہ کے ایم سی ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے،شہزاد انور کو 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جاکر بھی افسران سے ملاقات کی، کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد دفتر چھوڑ کر چلے گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *