Categories
Breaking news

چین پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم

چین پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ چین کا پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور معاون خصوصی تابش گوہر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے اور سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم امور زیرغور آئے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سی پیک، پاک چین دوستی اور معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، معاشی ترقی کے لیے توانائی سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے، ہماری حکومت مستحکم اورسستی بجلی کے نرخوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیرتوانائی نے کہا کہ صنعتی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی سے یہ شعبہ ترقی کرے گا۔

چینی سفیر سے ملاقات میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن نظام بہتر بنایا جارہا ہے، بجلی کی قیمت میں کمی لانا اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر سفیر نونگ رونگ نے کہا چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی سےکام کر رہی ہیں، چین کا پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *