Categories
Breaking news

چین اظہار یکجہتی کیلئے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی

چین اظہار یکجہتی کیلئے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین اظہار یکجہتی کے لئے جارہے ہیں، چین سے ہمیشہ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان سمیت اہم ممالک کے سربراہوں کو مدعو کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات ہوگی، میری چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہے، جس میں تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں موجودہ منصوبوں کا جائزہ لیں گے، دوطرفہ تجارت کس طرح بڑھانا ہے، چینی سرمایہ کاروں کو کس طرح متاثر کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سی پیک سست روی کا شکار ہوگیا تھا، جس کو آگے لے کر چلنا ہے، سی پیک کے فیز ٹو میں غربت میں کمی کے منصوبے ترجیح ہے۔

وزیراعظم سرکاری دورے پر آج چین جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں زراعت کی پیداوار میں اضافہ، صنعت کے فروغ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر بات ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *