
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب کے بیشتر شوگر ملز مالکان نے کرشنگ شروع نہیں کی، اب تک 45 میں سے صرف 8 ملز نے کرشنگ شروع کی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اگر ملیں چلاتے بھی ہیں تو دو ہفتے بعد بند ہو جائیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر کو اس معاملے پر اجلاس بلا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- پنجاب میں شوگرملز مالکان تقسیم، جہانگیر ترین گروپ کا اپنی تمام شوگر ملز چلانے کا اعلان
- حکومت نے شوگر ملز مالکان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے
پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ درمیانی راستہ نکالنے کے خواہش مند ہیں، ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کی جا رہی ہے، چند ایک حکومتی شخصیات کی ملیں چلی ہیں باقی بند ہیں۔
ذکا اشرف نے کہا کہ امید ہے پیر کو تنازعے کا حل نکل آئے گا، چینی کی ایکس ملز قیمت 92 روپے کلو کی یقین دہا نی کرا دی ہے، اس وقت بارہ لاکھ ٹن چینی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا، حکومت انڈسٹری اور کسان دونوں کا مفاد سامنے رکھے تو بہتر ہو گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ہم پرامن لوگ ہیں مگر سختی کا جواب بھی دینا آتا ہے، ہمایوں اختر خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال حکومت سختی کرنے کی بیوقوفی کرے گی
-
کراچی: دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار پاک کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
-
عمران خان کی کال پر سب لوگ تیار ہیں، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر سب لوگ تیار ہیں، ہر انٹرچینج پر قافلے شامل ہوں گے۔
-
پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، ٹریفک پلان جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی میں آج ہونے والے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔
-
اسلام آباد پولیس کی گاڑی میں آتشزدگی، اہلکاروں نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
اسلام آباد پولیس کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد اہلکاروں نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
-
راولپنڈی میں PTI کے جلسے کیلئے مرکزی اسٹیج لگا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور لگا دیا۔
-
میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے، عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے۔
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آج کے امتحانات ملتوی
-
پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے
پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، جس کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخو پورہ تک بند کر دی گئی۔
-
عمران سے ملاقات کا خواہشمند فنکار بے ہوش ہوگیا
لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش میں کئی روز زمان پارک کےچکر لگانے والا مقامی فنکار امان اللّٰہ غازی بے ہوش ہوگیا۔
-
پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل
پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا، پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د یئے گئے۔
-
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کا قتل، ایک اور ملزم گرفتار
کراچی میں گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک ملزم کو واقعہ کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
-
حکومت الیکشن کرانے میں 6 ماہ کی تاخیر کرسکتی ہے، ایاز صادق
ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کے پاس یہ کارڈ بھی ہے کہ اگر ملک میں معاشی ایمرجنسی کی صورتِ حال ہو تو الیکشن میں 6 ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔
-
عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگا دیے گئے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کے لیے بریسز لگا دیے گئے، عمران خان کی صحت بہتر ہے وہ بریسز لگنے سے مزید بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
-
بلوم برگ نے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو 10فیصد کی کم ترین سطح پر رکھا، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اس بے ایمان رہنما نے کہا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات 93 فیصد ہیں۔
-
پی ٹی آئی جلسہ، راولپنڈی میں ریڈ کوڈ نافذ، ریسکیو اہلکاروں کی اسپیشل ڈیوٹی لگ گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے حوالے سے حکام نے تاحکم ثانی ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔