Categories
Breaking news

چینی کے بعد پٹرول مافیا بھی جیت گیا، شہباز شریف

Advertisement
چینی کے بعد پٹرول مافیا بھی جیت گیا،شہباز شریف

شہباز شریف نے حکومت کی طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ چینی کے بعد پٹرول مافیا بھی جیت گیا اور عوام ہار گئے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین 33 فیصد اضافہ ’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں چینی کے بعد پیٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ چینی کے بعد پٹرول مافیا بھی جیت گیا اور عوام ہار گئے، حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور غریب دشمنی ہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عوام کومزیدریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرناغریب دشمنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کے معاملے میں بھی چینی چوری والی واردات دہرائی گئی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ یہ ظالموں، بے حسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *