Categories
Breaking news

چینی کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کرنے والے 3ملزمان گرفتار، ایف آئی اے

Advertisement
چینی کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کرنے والے 3ملزمان گرفتار، ایف آئی اے

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے شوگر سٹہ مافیا کے تین ارکان کو کراچی سے گرفتار کرکے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوگر سٹہ مافیا کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے حکام نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، کارروائی کے دوران تین بروکر دیال داس، سنتوش کمار اور راج کمار گرفتار ہوئے۔

تینوں ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کےلیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کراچی کی جانب سے دو مقدمات درج ہیں، مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کو عدالت میں ریمانڈ کےلیے پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *