Categories
Breaking news

چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر مکمل پابندی عائد، امریکی صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری

Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر مکمل پابندی

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ دو روز بعد چینی کمپنیوں کی زیرملکیت موبائل اپیلیکیشن پر مکمل پابندی عائد کردیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ویڈیو شیئرنگ اور پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر اتوار سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پابندی کے بعد امریکا میں دونوں ایپس ڈاؤن لوڈ نہیں کی جاسکیں گی اور سروس مکمل بند کردی جائے گی۔ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کی سفارش نیشنل سیکیورٹی اور ڈیٹا پرائیوسی کے ماہرین نے بھی کی۔

امریکا کے شعبہ اقتصادیات کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں ان دونوں ایپس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے مگر اب وقت ہے کہ اُن کی جاسوسی کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکا میں اتوار 20 اگست کی رات سے دونوں ایپس پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی جبکہ گوگل کے پلے اسٹور اور ایپل کے آئی او ایس اسٹور سے ان دونوں کو ہٹا دیا جائے گا‘۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری اور کمپنیوں کو چین میں ان دونوں سروسز کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی اور وہ چاہیں تو لین دین بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل نے ٹک ٹاک کو آپریشنز چلانے کی پیش کش کی تھی جس کے تحت چینی کمپنی کو اپنے حصص فروخت کر کے اُسے شراکت دار بنانا تھا۔

ٹک ٹاک نے اوریکل کمپنی کی اس پیش کش کو مسترد کردیا اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی پالیسی اور معیار کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *