
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمراں اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی تحریکِ عدم اعتماد لانا ہو گی۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ فوج کے بعد اب سپریم کورٹ کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شیخ رشید نے حکمراں اتحاد سے سوال کیا ہے کہ اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟
اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کر رہے ہیں، اب مسلم لیگ ن بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اور سپریم کورٹ کو نشانے پر لیا۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑوایا اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں۔
شیخ رشید نے مزید لکھا ہے کہ حکمراں اتحاد پہلے سیاسی عدم استحکام اور معیشت کی تباہی کی وجہ بنا، پھر فوج پر تنقید کی اور اب چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ کل پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔
قومی خبریں سے مزید
-
بجلی آچ سے ساڑھے 3 روپے مہنگی ہو گئی: خرم دستگیر/مصدق ملک
وفاقی وزیر خرم دستگیر اور مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی کی بنیاد پر اکتوبر، نومبر کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی، بجلی کی قیمت میں آج (26 جولائی سے) ساڑھے 3 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
-
رواں ہفتے مون سون بارشيں جارى رہيں گى
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مون سون بارشيں جارى رہيں گى۔
-
پی ڈی ایم کیس کو متنازع بنانے کا جواز ڈھونڈ رہی ہے: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنا اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسی پی ڈی ایم نے انہی ججز کے 3 مہینے پہلے والے فیصلے کو تاریخی کہا، پی ڈی ایم والے اس کیس کو متنازع بنانے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔
-
حکومت سپریم کورٹ کیخلاف بغاوت پر منہ کی کھائے گی: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت کے مظاہرے پر منہ کی کھائے گی۔
-
فل کورٹ ضروری نہیں، لارجر بینچ ہونا چاہیے: سلمان اکرم راجہ
معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فل کورٹ ضروری نہیں، لارجر بینچ ہونا چاہیے، لارجر بینچ میری نظر میں ایک اچھا قدم ہو گا۔
-
پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔
-
فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی تکریم ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
صوبائی وزیرِ پنجاب عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئے، فل کورٹ بنانے میں عدلیہ کی تکریم ہے۔
-
حکومت بائیکاٹ کر کے دم دبا کر بھاگ گئی: فرخ حبیب
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت بائیکاٹ کر کے دم دبا کر بھاگ گئی ہے۔
-
دریائےچناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب، ہائی الرٹ جاری
دریائے چناب میں طغیانی آنے کی وجہ سے 20 دیہات زیرِ آب آ گئے۔
-
پرویز الہٰی کو آج ہی وزیرِ اعلیٰ دیکھ رہا ہوں: پرویز خٹک
پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو آج ہی وزیرِ اعلیٰ دیکھ رہا ہوں۔
-
اسد عمر کی سیمینار میں زبان پھسل گئی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے برداشت اور عدم برداشت کے موضوع پر سیمینار میں خطاب کے دوران زبان پھسل گئی۔
-
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری
صوبہ سندھ میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ضروری اقدامات کریں۔
-
کراچی: گرین لائن بس سروس آج بحال کرنے کی کوشش
ترجمان کے مطابق آپریشن انشاء اللّٰہ آج دوپہر 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
-
پہلی مرتبہ سنا کہ سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلی مرتبہ سنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
-
حکومت میں شامل لوگوں نے خود کو 11 سو ارب روپے کا NRO دیا: شبلی فراز
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل لوگوں نے خود کو 11 سو ارب روپے کا این آر او دیا، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان کا احتساب ہو۔