Categories
Breaking news

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کا ایف ایٹ کچہری کا دورہ

Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ایف ایٹ کچہری کا دورہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ایف ایٹ کچہری کا دورہ کیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کے ہمراہ دورے میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض انجم بھی تھے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ڈسٹرکٹ بار کی دعوت پر شہدا ہال میں وکلا سے خطاب بھی کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور ان کے ہمراہ موجود دیگر جج صاحبان نے اس موقع پر وکلا کو درپیش مسائل بھی سنے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے مارچ 2020 میں بھی ایف ایٹ کچہری کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے ہمراہ اس دورے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرمحمود خان اور ڈسٹرکٹ بار کے صدرظفر کھوکھر سمیت دیگر بھی تھے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں قائم عدالتوں کا معائنہ بھی کیا تھا اور احکامات دیے تھے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلوں سمیت دیگر تمام احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کی جائیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *