Categories
Breaking news

چیف آپریٹنگ آفیسر PIA ایئر کموڈور جواد ظفر انتقال کر گئے

چیف آپریٹنگ آفیسر PIA ایئر کموڈور جواد ظفر انتقال کر گئے

پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر کموڈور جواد ظفر اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

بحیثیت کیڈٹ اعزازی شمشیر حاصل کرنے والے جواد ظفر ایئر فورس کے مایہ ناز فائٹر پائلٹ تھے۔

ان کی خدمات کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان نے انہیں کئی اعزازات سے نوازا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پی آئی اے میں جواد ظفر مرحوم ایئر فورس کی جانب سے ڈیپیوٹیشن پر اکتوبر 2018ء میں آئے اور چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات ہوئے۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کے دستِ راست کی حیثیت سے انہوں نے پی آئی اے کے آپریشنز کی ازسرِنو تشکیل کی۔

ایئر کموڈور جواد ظفر پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کے بھی خالق تھے جس کی تائید آیاٹا نے بھی کی۔

قائم مقام سی ای او عامر حیات اور پی آئی اے کے تمام ملازمین کی جانب سے پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر کموڈور جواد ظفر کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.