
کل (26نومبر 2022ء کو) ریٹائر ہو نے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ملکی دفاع کو بہادر سپاہی مزید مضبوط بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔
اس موقع پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی،ناظم آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان لڑکی شدید زخمی
کراچی ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں پرتشدد واقعہ میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک جواں سال لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
-
کراچی: سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، شہری 11 کروڑ روپے سے محروم
کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردارت ہوئی ہے جس میں شہری 11 کروڑ روپے سے محروم ہو گیا۔
-
پاکستان میڈیکل کمیشن نے 30 دن میں ڈاکٹروں کی غفلت کے 60 کیسز حل کرلیے
-
پشاور میں پولیس SHO کا علاقے میں مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان
پشاور میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او نے علاقے میں مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان کردیا۔
-
خاران میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے ضلع خاران اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-
عمران خان کو کسی کیخلاف بغیر ثبوت بات نہیں کرنی چاہیے: فیصل واؤڈا
سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسے لیڈر کو کسی کے خلاف بغیر ثبوت کے بات نہیں کرنی چاہیے۔
-
کراچی: موٹر سائیکل کی ٹکر سے بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق
کراچی کے علاقے ملیر، بن قاسم میں پیپری کے قریب ایک کمسن بچہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے کنویں میں گر کر ہلاک ہو گیا۔
-
ناصر حسین شاہ کا فواد چوہدری کے زرداری سے متعلق بیان پر ردعمل
-
نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔
-
اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کررہے ہیں۔
-
عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی ایک اور درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی ایک اور درخواست سامنے آگئی۔
-
امریکی سفارتخانے کی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد
پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
-
سردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
-
ریلوے میں 230 تیز رفتار کوچز شامل کرنے کا فیصلہ
وزارتِ ریلوے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے فلیٹ میں شامل ہوں گی۔
-
پنڈی میں روسی یا افغانی نہیں، پاکستانی عوام آ رہے ہیں: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنڈی میں روس یا افغانستان کے لوگ نہیں آ رہے، پاکستان کے عوام آ رہے ہیں۔
-
راولپنڈی: لانگ مارچ اور ٹیسٹ میچ کو بھرپور سیکیورٹی دینے کا فیصلہ
راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ اور پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔