Categories
Breaking news

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا

Advertisement
Advertisement

 چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا

وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے اس حوالے سے باقاعدہ آرڈیننس منظور کیا تھا۔ جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہو جانی تھی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے عہدہ چھوڑ دیا۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ندیم بابر کو اس لیے مستعفیٰ ہونے کا کہا گیا ہے کہ انکوائری شفاف ہو سکے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *