Categories
Breaking news

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرحکومت پر کڑی نکتہ چینی

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرحکومت پر کڑی نکتہ چینی

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کےعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بجلی مہنگی کر کے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں۔

چیئرمین پی پی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آج کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کل مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کے احتجاج کا تسلسل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *