Categories
Breaking news

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میاں نواز شریف کو ٹیلی فون

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میاں نواز شریف کو ٹیلی فون

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اے پی سی کی تیاریاں تیز کر لی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔

بلاول بھٹو نے نواز شریف کو اے پی سی میں ورچوئیل شرکت کی دعوت دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف کو پی پی پی کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی میں ورچوئیل شرکت کی دعوت

— PPP (@MediaCellPPP) September 18, 2020

بلاول بھٹو نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ویڈیو لنک پر اے پی سی میں شرکت کرلیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ن لیگ اورپیپلزپارٹی مل کر میثاق جمہوریت کو لے کر آگے بڑھیں۔

نوازشریف نے کہا میری دعا اور تمام ہمدردیاں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف سے ان کی صحت سے متعلق خیریت بھی دریافت کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *