Categories
Breaking news

چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے، سلیم مانڈوی والا

Advertisement
چیئرمین نیب کوکمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے،سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کسی بھی افسر کو بلا سکتی ہے چاہے وہ کسی بھی ادارے میں ہو، چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ سینیٹ یا اسمبلی کی کمیٹی نے کسی کو بلایا ہو اور وہ نہ آیا ہو۔

Table of Contents

x
Advertisement

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب بھی ایک سرکاری افسر ہے، ان کو بھی بلایا جاسکتا ہے، سینیٹ کمیٹی نیب کے لوگوں کو پہلے بھی بلاتی رہی ہے، وہ آتے بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کبھی چیئرمین نیب کو نہیں بلایا، ڈی جی نیب آتے رہتے تھے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انسانی حقوق پر لوگوں کو بڑی شکایات ہیں، ان کو سنیں گے، چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کمیٹی چیئرمین نیب کو بلائے اور وہ نہیں آئیں، کمیٹی بلائے اور چیئرمین نیب نہ آئیں یہ نہیں ہوسکتا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اگر چیئرمین نیب نہیں آتے ہیں تو اس کا پھر ایک طریقہ کار ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے تفصیلی گفتگو پروگرام جرگہ میں ہفتےکی رات 10بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *