
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کہہ رہے ہیں کہ انٹرانوائسنگ کیسز دیکھ رہا ہوں، وہ کون ہوتے ہیں درآمدات و برآمدات کو دیکھنے والے؟
اسلام آباد ایوانِ صعنت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا کام ہے حکومتی کارکردگی کو دیکھنا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سیاسی حکومت کا مسئلہ نہیں بلکہ حکومتی اداروں کا مسئلہ ہے۔

سلیم مانڈوی والا کیس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں، نیب
اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم…

انھوں نے سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار اپنے مسائل سینیٹ کو بھیجیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) پر میں نے پوزیشن لی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روزانہ کوئی نا کوئی کال موصول ہوتی ہیں جو نیب کا شکار ہو رہے ہیں، لوگ نیب کی وجہ سے امریکا اور یورپ چلے گئے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے نیب پر پوزیشن لے لی ہے، نیب کرپشن روکنے کے لیے بنا تھا، نیب کا بزنس مین سے کوئی تعلق نہیں، کرپشن سرکاری اداروں میں ہوتی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے نیب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی
اسلام آباد(طاہر خلیل)نیب کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین…

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ہم نے نیب کو عفریت بنا دیا ہے، نیب کو اب بند کرنا ہوگا، نیب کا سرمایہ کاروں کو بلانے کا کوئی اختیار نہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیئرمین نیب کہہ رہے ہیں کہ انٹرانوائسنگ کیسز دیکھ رہا ہوں، تاہم وہ کون ہوتے ہیں درآمدات و برآمدات کو دیکھنے والے؟
انھوں نے سوال کیا کہ نیب کیا آئین سے بالاتر ہے، جس کو پارلیمنٹ میں نہیں بلاسکتے، کتنے لوگ نیب کی وجہ سے مرے ہیں، اگر جرات ہے تو پارلیمنٹ میں آئیں۔
x
Advertisement
قومی خبریں سے مزید
-
شاہ محمود نے بھارت سے بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے فوری بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
-
پشاور: برطانیہ سے آنے والے 101 افراد کی تلاش
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد وہاں سے خیبرپختونخوا آنے والے افراد کی تلاش تیز کردی گئی ہے۔
-
کراچی، کورونا وائرس کے باعث ایک اور سینئر ڈاکٹر کا انتقال
کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایک اور سینئر ڈاکٹر محمد سرور جان کی بازی ہار گئے۔
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کر دی
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔
-
لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے، سعید غنی
سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی صورتِحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے، یہ واضح کردوں کہ اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔
-
محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنیوالے سرکاری ملازمین کا ریکارڈ سامنے آگیا
کریمنل کیسز میں محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنے والے سرکاری افسران و ملازمین کا سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا ریکارڈ ’جیونیوز‘ نے حاصل کر لیا۔
-
وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزراء ڈرامہ کرتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
مشیر برائے ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ وزیر اعظم اور ان کے وزراء ڈرامہ کرتے ہیں، عمران خان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔
-
سفیرِ ناروے کی وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات
ناروے کے سفیر نے وزیرِ توانائی عمر ایوب سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، دورانِ ملاقات توانائی کے شعبے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
-
استعفے 31 دسمبر تک نہیں آتے تو مطلب ہوگا PDMڈرامہ کر رہی تھی، شاہ محمود
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف استعفوں کی دھمکیوں میں آنے والی نہیں ہے، اگر 31 دسمبر تک استعفے نہیں پہنچتے تو اس کا مطلب ہے پی ڈی ایم ڈرامہ کر رہی تھی۔
-
برطانیہ نواز شریف کے کیس کا جائزہ لے رہا ہے: شہزاد اکبر
احتساب اور داخلہ امور سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف معاہدے کے تحت برطانیہ گئے، برطانیہ نواز شریف کے کیس کا جائزہ لے رہا ہے۔
-
وزیرِ اعظم کا گھر ریگولرائز کرنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ سی ڈی اے کی جانب سے وزیرِاعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے۔
-
سندھ کو گیس سے محروم کرنا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔
-
شہید SSP چوہدری اسلم کی سروس بک گم ہو گئی
کراچی میں 6 سال قبل دہشت گرد حملے میں شہید کیئے گئے سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم کی سندھ پولیس میں ملازمت کا سرکاری ریکارڈ گم ہوگیا ہے۔
-
مریم نواز مردان پہنچ گئیں، مولانا راستے میں
حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج مردان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپہنچ گئیں جبکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ راستے میں ہے۔
-
کراچی میں 28دسمبر سے موسم سرد رہنے کا امکان
کراچی میں 28دسمبر سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مغربی ڈسٹربنس 26 دسمبر سے ملک کو متاثر کرسکتا ہے۔
-
پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت عملی : کامران بنگش
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پلاننگ ہے نہ کوئی حکمت عملی۔