Categories
Breaking news

چیئرمین نیب ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گل کی گاڑی پر فائرنگ

Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گل کی گاڑی پر فائرنگ

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گل کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

طیبہ گل کے بیٹے سہیل فاروق کی جانب سے جھنگ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی ہے۔ سہیل فاروق نے درخواست میں بتایا ہے کہ طیبہ گل اور ان کے شوہر جو گاڑی استعمال کرتے ہیں ، وہ گاڑی اتفاق سے رات کو ان کے بچے استعمال کر رہے تھے۔ رات کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، مگر وہ نہیں رکے اور گاڑی بھگادی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس نے سہیل فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب طیبہ گل کے شوہر فاروق نول کا کہنا ہے کہ اصل ٹارگٹ میں اور میری اہلیہ تھے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے99 سال

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے99 سال

خیال رہے کہ طیبہ گل چیئرمین نیب کی ایک متنازعہ ویڈیو سامنے لے کر آئی تھیں، جس کے بعد خوب ہنگامہ ہوا تھا۔

مزید :

Breaking Newsعلاقائیاسلام آبادپنجابجھنگ

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *