Categories
Breaking news

چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز کی تازہ ترین رپورٹ طلب کرلی

Advertisement
چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز کی تارہ ترین رپورٹ طلب کرلی

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میگا کرپشن کیسز پر ڈی جیز سے تازہ ترین رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جیز کو ہدایت جاری کی ہیں اور اُن سے میگا کرپشن کیسز پر تازہ رپورٹ دینے کا کہا ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

جسٹس(ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ لوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لیے احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کیے جائیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کیسز کی تازہ ترین رپورٹ دی جائے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جیز کو کہا ہے کہ نیب نے احتساب عدالتوں میں 1230 کرپشن ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال ہدایت میں کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلیے پوری طرح پر عزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *