Categories
Breaking news

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے بے روزگاروں کو خوشخبری سنا دی

Advertisement

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے بے روزگاروں کو خوشخبری سنا دی چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں روزگار کے مواقعوں کا اعلان کرتے ہوئے آن لائن درخواستیں دینے کا طریقہ کار جاری کردیا۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اورنج لائن ٹرین لاہورمیں 250 نئے روزگار کے مواقع دستیاب ہیں، تمام خواہشمند دیئےگئے ای میل پر ملازمتوں کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔

1100 plus Jobs of various categories opened for a recently started #CPEC Project by Shanghai Electric at Thar Block-1.Locals to get preference subject to criteria/qualification. Plz apply on sites/addresses as on the flyer attached. #cpecmakingprogres pic.twitter.com/6SlubZj6Xo

— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 27, 2020

چند روز قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مختلف شعبوں میں اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع دستیاب کردیے گئے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم ہونگے، مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پرروزگار کےمواقع فراہم ہوں گے،مقامی ودیگرافرادویب سائٹس پرباضابطہ اپلائی کریں۔

یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں ، مختلف اقدامات اور پہلوؤں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *