
پنجاب کی وزارتِ اعلی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کردی ۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے 14 ارکان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں ریٹائرڈ کرنل غضنفر، اعجاز بندیشہ، شہاب الدین، خواجہ داؤد سلیمانی اور دیگر شامل تھے۔
Table of Contents
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، اسمبلی ایجنڈا جاری
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
غضنفر عباس چھینہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناراض ممبران کو منا کر ان کی حمایت بھی حاصل کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول ہونے اور صوبائی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 بجے شروع ہو گا۔
اپوزیشن امیدوار حمزہ شہباز کو جہانگیر ترین کی حمایت
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے جہانگیر ترین نے پرویز الہٰی کے خلاف حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔
بزدار اجلاس میں شریک ہونگے
گزشتہ روز مستعفی ہونے والے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
پنجاب اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 371 ہے۔
عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور
سردار عثمان بزدار کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کا متن منظرِ عام پر آ گیا جبکہ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔
پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ارکان کی تعداد 183، مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 165، مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔
پنجاب کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے، 5 ارکان آزاد ہیں، ایک رکن کا تعلق راہِ حق پارٹی سے ہے۔
بزدار کا استعفیٰ منظور
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
پرویز الہٰی کو ماموں بنایا گیا ہے، عظمیٰ بخاری
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی کو بتانا چاہتی ہوں کہ انہیں ماموں بنا دیا گیا ہے
-
ہم خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے۔
-
سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب، آرمی چیف کا خطاب جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہیں۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، اسمبلی ایجنڈا جاری
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
-
کراچی: آج سے گرمی میں کمی کا امکان
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور خشک رہے گا۔
-
ندیم افضل چن نے فیصل جاوید کو ٹرول کردیا
تحریکِ انصاف کو خیر بار کہہ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو نمبر گیم میں ٹرول کردیا۔
-
میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیےتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ بھکاری ضرور ہے
-
ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں، پرویز الہیٰ
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔
-
رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
-
مونس الٰہی کی ترین گروپ سے 4 گھنٹے طویل ملاقات
-
عمران مدد مانگنے خود اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہوں گے، رانا ثنا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اسٹیبلشمنٹ کے پاس گئے ہوں گے کہ ان کی مدد کی جائے۔
-
عمران خان سیکورٹی تھریٹ ہیں، سعید غنی
سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی تھریٹ قرار دے دیا۔
-
جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا
جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے
-
ہوسکتا ہے اس وزارت کا یہ میرا آخری خطاب ہو، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے دفتر خارجہ میں آج میرا اس وزارت کا آخری خطاب ہو۔
-
عمران خود دھرنے کے دوران امریکی سفیر سے ملے تھے، شاہ زیب خان زادہ
جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خان زادہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سردیوں کا پھر تذکرہ کیا،کہا کہ کابینہ کو بتادیا تھا کہ 2021ء کی سردیاں مشکل ہوں گی، انہیں سازش کا علم ہوگیا تھا، امریکی سفارتکار ہمارے ناراض لوگوں سے کیوں مل رہے تھے؟۔
-
3 آپشنز کی بات وزیراعظم ہاؤس سے آئی، خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تین آپشنز کی بات وزیراعظم ہاؤس سے آئی، عسکری قیادت نے واضح کردیا کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس سے فون آیا تھا۔