Categories
Breaking news

چٹاگانگ ٹیسٹ: جیت کے بعد حسن علی کا پہلا ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔حسن علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چند مناظر شیئر کیے ہیں۔فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! ہم نے ٹیسٹ سیریز کی پہلی جیت اپنے نام کی۔‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اب ہمارا اگلا پڑاؤ ڈھاکہ میں ہوگا۔‘حسن علی نے مزید کہا کہ ’پاکستان زندہ باد رہے ہمیشہ۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.