Categories
Breaking news

چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف نیب انکوائری بند ہونے پر ترجمان کا بیان

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کیخلاف عدم ثبوت پربندکی گئی انکوائری بد عنوانی نہیں بعض تقرریوں سے متعلق تھی، محکمہ بلدیات میں 1989 میں وزیراعلیٰ نوازشریف نے ان تقرریوں کی باقاعدہ منظوری دی تھی، یہ تقرریاں تین ارکان اسمبلی کی سفارش پر نواز شریف کی منظوری پر کی گئی تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ جن ارکان اسمبلی کی سفارش پر تقرریوں کی منظوری دی گئی وہ انتقال کرچکے ہیں، ان تقرریوں کیلئے متعلقہ رولزمیں نرمی کی گئی تھی۔

Table of Contents

x
Advertisement

یہ بھی پڑھیے

ترجمان چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب رولز آف بزنس کے تحت وزیر اعلیٰ اس کے مجاز تھے، متعلقہ حقائق کی روشنی میں اسے بدعنوانی کا کیس نہیں کہا جاسکتا، اس معاملہ کو زیادہ سے زیادہ تقرریوں میں بےضابطگی یا اختیارات کا ناجائز استعمال کہا جاسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس بات کی تصحیح ضروری ہے تاکہ حقائق غلط انداز میں پیش کرنے سے کسی کی شہرت متاثر نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *