Categories
Breaking news

چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حمایت کریں گے، شہباز گل کا اعلان

چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حمایت کریں گے، شہباز گل کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر سپورٹ کرے گی۔ ق لیگ نے وزیر اعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ان کا یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چوہدری پرویز الہٰی بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے پہنچے ہیں۔

اپر دیر میں مسافر وین کھائی میں گر گئی ،7 افراد جاں بحق، 8 زخمی

پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 28, 2022

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *