Categories
Breaking news

چوہدری پرویز اقبال لوہسرکا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پرُ امن احتجاجی مظاہرہ

برسلز(پ ر) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پرُ امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کردیا۔ احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے کے لیے پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان بلجیئم برانچ کے صدر جمیل خان اور کشمیر پیس فورم بلجیئم کے ڈائریکٹرز چوہدری نصیر اور ملک پرویز نے کوششیں کیں۔ اور اس موقع پر ڈس انفو لیب کی کاوشوں کو سراہا گیا جنہوں نے یورپ بھر میں بھارت کی فیک میڈیا انڈسٹری کو بے نقاب کیا اور بتایا کہ بھارت کشمیر کے اندر سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔


مظاہرین نے بینرز جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی خون آلود تصاویر پر کشمیری کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ جبکہ دہشت گرد مودی کی کشمیر کے اندر ظالمانہ پالیسیوں اور ظلم ستم کو رکوانے کےلیے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کو کشمیر کے اندر ظلم و تشدد کی لہر کو رکوانے کےلیے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مظاہرین کشمیری عوام سے ہمدردی اور آزادی کے نعرے لگا کر یہ باور کرا رہے تھے کہ کشمیری قوم پر مظالم بند کراۓ جائیں۔ مظاہرے میں بلجیئم بھر کی سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی حلقوں کی مختلف شخصیات کے علاوہ کشمیری بچوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *