Categories
Breaking news

چوہدری واصف نذیر بجاڑ کا نوابزادہ اصغر علی خان کے اعزاز میں ظہرانہ،دوست احباب کی شرکت

بارسلونا(ڈ ق ف)سابق صدر پاک کاتالان فیڈریشن اسپین،معروف سماجی شخصیت چوہدری واصف نذیر بجاڑ کا پاکستان سے آئے مہمان معروف سیاسی خاندان کے چشم وچراغ نوابزادہ اصغر علی خان کے اعزاز میں تاج محل ریسٹورنٹ پر پر تکلف ظہرانہ جس میں دوستوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔اس موقع پر چوہدری واصف نذیر بجاڑ نے نوابزادہ اصغر علی خان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ اصغر علی خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے وہ بہت جلد سیاسی افق پر نمایاں نظر آئیں گے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ نوابزادہ اصغر علی خان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنیں گے اور ان کے مسائل کے لئے بھر پور آواز اٹھائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ظہرانہ کی اس تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیمات کے نمائندے موجود ہیں اور یہاں پر ہم سب پاکستانی ہیں اور یہی ہماری پہچان ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی نے مہمان نوازی میں نام کمایا ہے تو اس کی بڑی وجہ سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے اوپر اٹھ کر کسی بھی جماعت کے مہمان کو ایک ساتھ مل بیٹھ کر عزت دی ہے ۔اور یہ محبت وعزت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا۔
نوابزادہ اصغر علی خان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میری طبعیت کچھ بہتر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود میں اپنے تمام دوستوں سے گفتگو ضرور کروں گا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں لیکن سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں ۔ اور یہی ہمارے لئے طرہ امتیاز ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ آپس کی محبت اور اتحاد کو قائم رکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ انسانیت کی قدر اور خدمت کی ہے ۔ کوشش کروں گا کہ خاندانی روایات کو برقرار رکھ سکوں جس کے لئے مجھے آپ تمام دوستوں کا بھی تعاون چاہیئے۔ انہو ں نے کہا کہ آپ جس طرح مہمان نوازی کرتے ہیں یہ یورپ بھر میں ایک مثال ہے۔ میں آپ تمام دوستوں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ جب بھی آپ پاکستان آئیں ہمارے پاس ضرور تشریف لائیں آپ کسی بھی پارٹی سے ہو ں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بطور پاکستانی اور ایک اچھے دوست کی حیثیت سے خوش آمدید کہیں گے۔
نوابزادہ اصغر علی خان نے کہا کہ سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں انسانوں کے کام آسکوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں ہر کسی کا فون ضرور سنوں کوئی مشکل میں ہو سکتا ہے جسے آپ کی ضرورت ہو۔ انہو ں نے کہا اوورسیز پاکستانی ہوں اور اپنے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہوں ۔
ظہرانہ کی تقریب سے کامران خان، چوہدری عدنان عدیل دھوتھڑ، چوہدری قیصر محمود دھوتھڑ، حاجی نوید وڑائچ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ، حاجی راجہ اسد حسین، چوہدری اشتیاق حسین، چوہدری افتخار اوردیگر نے بھی اپنے مختصر خیالات کا اظہار کیا۔ تمام شرکائ تقریب نے اپنا اپنا تعارف بھی پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *