Categories
Breaking news

چوہدری نثار کا حلف لینا کوئی انہونی بات نہیں، وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت

چوہدری نثار کا حلف لینا کوئی انہونی بات نہیں، وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف لینا کوئی انہونی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار3سال پہلےحلف لے لیتے تو کیا ہو جاتا، چوہدری نثار کے حلف اٹھانے سے حکومت کا کوئی معاملہ نہیں۔

چوہدری نثار حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، چوہدری نثار کا بطور رکنِ پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ چوہدری نثار نے پچھلے3سال میں حلقےکو تباہ کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چوہدری نثارکےحلف نہ اٹھانےسےحلقے کا کروڑوں روپےکانقصان ہوا۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا۔

چوہدری نثار نے آج بطور رکنِ پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *