Categories
Breaking news

چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے

چودھری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف نہیں اٹھاسکے

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث سابق وزیرداخلہ چودھری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھاسکے۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دن متعین تھا، بتایا گیا اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں، معاملے پر کل یا پرسوں عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں، چودھری نثار

چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ڈس کوالیفکیشن قانون کےمطابق ہو تو کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر قائم ہیں، حلف اٹھانے کا فیصلہ حکومت کے خودساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش پر کیا کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ایک سوال پر بولے سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا، عمران خان کو مشورہ ہے کہ ٹھںڈا کرکے کھائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *