Categories
Breaking news

چوہدری نثار نے حلقے کے عوام کے 3 سال ضائع کیے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چودھری نثار صاحب نے اپنے حلقے کے عوام کے 3 سال ضائع کیے، وہ ن لیگ میں گروپ بناسکتے ہیں، پی ٹی آئی کو چودھری نثار سے کوئی مسئلہ نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کیلئے آپ کے پاس آئی ہوں، کورونا وائرس ویکسینیشن صحافی برادری تک پہنچائی جائے گی، گوجرانوالہ، لاہور اور اب راولپنڈی پریس کلب کے صحافی ویکسین لگوا سکیں گے۔

میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں، چودھری نثار

چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ڈس کوالیفکیشن قانون کےمطابق ہو تو کوئی اعتراض نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت پر برا وقت آیا تو میڈیا ہاؤسز پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے، اب معیشت کا پہیہ چلنے لگا ہے، اب زراعت کی ترقی بھی ریکارڈ سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کی گندم کی پیداوار میں 8.1 فیصد اضافہ جبکہ گنے کی پیدوار میں 22 فیصد اضافہ ہوا، زراعت کی پیداوار میں اضافے سے چھوٹا کسان بھی خوشحال ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس حکومت نے وعدہ کیا کہ آپ کا حق آپ کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب آج نارووال میں 5 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *