Categories
Breaking news

چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم عمران خان کو اہم مشورہ دے دیا

وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ ٹھنڈا کر کے کھائیں، چوہدری نثار علی خان

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین سال تک ذاتی طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی۔ قومی اسمبلی کی نشست پر ناکام ہوا یا ناکام…

انہوں نے کہا کہ صوبائی نشست پر 34 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے ممبر منتخب ہوا۔ ایک ہفتے قبل پنجاب اسمبلی کو خط لکھا اور حلف لینے سے متعلق آگاہ کیا لیکن آج کہا گیا اسپیکر موجود نہیں حلف نہیں ہو سکتا۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں لیکن آج بتایا گیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بغیر حلف نہیں لیا جا سکتا۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ ٹھنڈا کر کے کھائیں۔ حکومت ایک آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *