Categories
Breaking news

چوہدری نثار حلف، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی وضاحت

چوہدری نثار حلف ، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی وضاحت

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثا ر کے حلف سے متعلق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے وضاحت جاری کردی ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چوہدری نثار کا حلف لینے سے انکار نہیں کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملےمیں 3 درخواستیں راولپنڈی بنچ اور 2 درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہیں۔

محمد خان بھٹی نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار سے حلف سے متعلق 2 دن کا وقت مانگا ہے تاکہ چیک کرسکیں کہ کسی عدالت میں اسٹے تو نہیں ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسٹے کے دوران ہم چوہدری نثار سے حلف لے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوں۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قانونی رائےلے کرہی چوہدری نثار کا حلف لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *