Categories
Breaking news

چوہدری قیصر نت کا انٹرا پارٹی انتخابات میں جنون گروپ کی حمایت کا اعلان

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اسپین کے سابق صدر چوہدری قیصر محمود نت نے انٹرا پارٹی انتخابات میں جنون گروپ کے صدارتی امیدوار چوہدری سلطان رانجھا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری سہیل تنزیل رانجھا، چوہدری سکندر حیات گوندل، چوہدری محمد ارشد بوگا،چوہدری شبیر,فیض احمد قریشی اور دیگر کارکنان موجود تھے۔

بارسلونا۔ پی ٹی آئی اسپین کے سابق صدر چوہدری قیصر محمود نت نے انٹرا پارٹی انتخابات میں جنون گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا pic.twitter.com/o7Lww5DmOZ

— Dost News (@dailydost) July 23, 2021

چوہدری قیصر محمود نت نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنون گروپ کے ساتھ ہیں، اور ہر ممکن تعاون کریں گے،انہوں نے کہا کہ اس وقت کافی حد تک کمپین ہوگئی ہے جو ہمارے حق میں ہے اور ابھی جو وقت رہتا ہے ہم مل کر کمپین چلائیں گے اور اپنے گروپ کو جتوائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *