Categories
Breaking news

چوہدری عزیزامرہ کااسپین میں پاکستانی صحافیوں اوردوست احباب کے اعزازمیں ظہرانہ

بارسلونا(ڈ ق ف )ڈائریکٹر امرہ گروپ آف کمپنیز اسپین ، امرہ ایسوسی ایشن کے صدراور معروف سماجی شخصیت چوہدری عزیز احمد آف امرہ کلاں کی جانب سے پاکستانی صحافیوں اور قریبی دوست احباب کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ (سکندر گوندل والے) پرشاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
پرتکلف ظہرانہ میں سینئرصحافیوں کے علاوہ چوہدری عزیز امرہ کے قریبی دوست احباب نے بھی شرکت کی جن میں ،چوہدری بشارت،چوہدری امتیاز آکیہ، اسپین کی حکومتی سوشلسٹ پارٹی کے سینئر رہنماحافظ عبدالرزاق صادق ،چوہدری شہزاد اکرم،راجہ مختار سونی، چوہدری شاہد لطیف گجر،چوہدری سکندر حیات گوندل اور دیگراحباب شامل تھے چوہدری عزیز احمد امرہ کا کہنا تھا صحافی ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں بارسلونا کی صحافی برادری اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔چوہدری عزیز احمد امرہ نے تمام شرکاء صحافی برادری اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *