Categories
Breaking news

چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ کاحصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک کل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کونسی وزارت دی جائے گی۔

گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چوہدری سالک کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.