Categories
Breaking news

چوہدری شجاعت کی عیادت کیلئے حمزہ شہباز اسپتال پہنچ گئے

ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) میں دوریاں کم ہونے لگیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز ق لیگی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے اسپتال جا پہنچے۔

حمزہ شہباز کی اسپتال آمد کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کا شجاعت حسین کی صحت سے متعلق بیٹے شافع حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا ہے ۔

اس دوران حمزہ نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک سے بھی گفتگو کی۔

گزشتہ روز شہباز شریف نے بھی چوہدری سالک کو فون کرکے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.