Categories
Breaking news

چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت اب بہت بہتر ہے، یاسمین راشد

Advertisement
کورونا وائرس کیسز میں پچھلے ہفتے سے اضافہ ہو رہا ہے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت اب بہت بہتر ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے سروسز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین اٹھ کر بیٹھے ہیں جبکہ مزید بہتری میں کچھ وقت لگے گا، اُنہیں مطلوب تمام سہولیات اسپتال فراہم کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز ایک دم سے نہیں بڑھے بلکہ پچھلے ہفتے سے اضافہ ہو رہا ہے، ہم میں سے ہر ایک کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔

چوہدری شجاعت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون کرکے چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سے اُن کی طبیعت بھی دریافت کی۔

x
Advertisement

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو گزشتہ روز ایمرجنسی میں لاہور کے سروسز اسپتال لایا گیا تھا جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا گیا۔

چوہدری شجاعت کو نمونیا ہوا ہے، یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت نمونیا کے شکار ہوگئے ہیں۔

سروسز اسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

اُن کےخاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کو تین روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اُنہیں اسپتال لایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *