Categories
Breaking news

چوہدری ارشد بوگااور چوہدری گلریز بوگا کے کزن کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

بارسلونا(رضوان کاظمی)پاکستان تحریک انصاف اسپین کے سینئر رہنما چوہدری ارشد بوہگا، معروف بزنس مین چوہدری گلریز بوہگا کے کزن ضلع منڈی بہاؤ الدین کی معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال بوہگا وائس چیئرمینUC بھیکھو جو کہ پاکستان میں گزشتہ روز وفات پا گے تھے۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ محفل پاک کا انعقاد فیضان مدینہ مسجد بادالونا میں ہوا۔

قرآن خوانی کے بعد دعائیہ محفل پاک کا انعقاد تلاوت قرآن پاک سے ہوا ثناء خوان حضرات نے آقا دو جہاں سرور کائنات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیں،مرحوم کے درجات بلند ایصال ثواب کے حوالے سے امام مسجد فیضان مدینہ نے خطاب کیا اور مرحوم کے درجات بلند کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں مغفرت فرمائی.


جس میں چوہدری امتیاز لوراں، چوہدری امتیاز آکیہ،،ایاز عباسی. مہر اکبر علی چوہدری،حاجی راجہ اسد حسین ،دلوار شہزاد ٹسٹ ہاوس. چوہدری افضال احمد. پروفیسر طاہر عظیم، راجہ امجد خالق ،چوہدری سکندر حیات گوندل قرطبہ ریسٹورنٹ. شیخ فاروق، چوہدری ناصر ، شفقت علی رضا نمایندہ جنگ جیو نیوز.، ملک محمد شریف ، نعیم عباس بھٹی ،رضوان گوندل، چوہدری عمران بوڑا، شہباز گوندل سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔احباب نے چوہدری گلریز بوہگا سے اظہار تعزیت کیا۔ آنے والے شرکاء کے وسیع تر لنگر خوانی کا اہتمام چوہدری گلریز بوگا کے قریبی دوستوں حاجی چوہدری نوید وڑائچ۔ چوہدری اکبر علی کمبوہ اور چوہدری صفدر اقبال وڑائچ نے کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *