Categories
Breaking news

چونیاں: 7 ماہ کے بچے پر فراڈ کا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چونیاں کے تھانہ الہ آباد میں 7 ماہ کے بچے چاند پر لین دین کے تنازع پر پولیس کی جانب سے دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چاند کی والدہ بچے کو لےکر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوگئی، عدالت نے ایس ایچ او الہ آباد کو 13 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان جمیل وغیرہ نے شہری رفیق سے مکان ہتھیا کر چالاکی سے بچے چاند کے نام کروا کر فراڈ کیا۔

پولیس کے مطابق جن کے نام مکان منتقل کیا گیا تھا ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں بچہ بھی شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *