Categories
Breaking news

چودھری شجاعت کی سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی مذمت

چودھری شجاعت کی سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی مذمت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کےنام پر ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں خوف ناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے، اسلام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیرمسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر قتل کردیا تھا اور لاش کو آگ لگادی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *