Categories
Breaking news

چودھری برادران سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

چودھری برادران سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

لاہور میں چودھری برادران کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں تینوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا کہ ان کی طبیعت اب بفضل تعالیٰ پہلے سے بہت بہتر ہے۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے، اسلام ہر قسم کی منافرت پھیلانے سے روکتا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے بھی چودھری برادران سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سے ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر چودھری برادران نے خیریت دریافت کرنے والوں اور اندرون اور بیرون ملک دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *