
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چند جج صاحبان بیٹھ کر فیصلے کررہے ہیں، کچھ ججوں کے کمنٹس پر حکومت اور اتحادیوں کو تحفظات ہیں۔
لالا موسیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک جس حالت میں ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیس میں فل کورٹ بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو اس متنازع معاملے پر اپنا دامن بچانا چاہیے، کسی بھی جج کے فیصلے پر سیاست دانوں کو بات کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر ق لیگ کے ووٹ مسترد ہوئے، پارلیمانی پارٹی الیکشن کے بعد کی پیداوار ہوتی ہے، پارلیمانی پارٹی کا مینڈیٹ نہیں ہوتا، مینڈیٹ مدر پارٹی کا ہوتا ہے، قیادت کا ہوتا ہے۔
حمزہ کل تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ، وہ ایسے اختیارات استعمال نہیں کریں گے جس سے انہیں سیاسی فائدہ ہو، بظاہر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ہمارے فیصلے کے برعکس، سپریم کورٹ
لاہور چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی…
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرح کے حالات میں بھی مختلف فیصلے آتے رہے ہیں، ہمارے تحفظات ہیں کہ ایک ہی بینچ اس طرح کے فیصلے کررہا ہے، اعلیٰ عدلیہ کو اس معاملے کو ٹھنڈے دل سے سننا چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدلیہ ہم سب کے لیے قابل احترام ہے، فل کورٹ بنانے پر عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلافپرویز الٰہی کی درخواست پر حمزہ شہباز کو کل تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ حمزہ ایسے اختیارات استعمال نہیں کریں گےجس سے انہیں سیاسی فائدہ ہو، پیر تک حمزہ شہباز صرف روٹین کے امور سرانجام دیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
نواب اسلم رئیسانی کی والدہ انتقال کر گئیں
بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔
-
کراچی: سہراب گوٹھ جرائم کا گڑھ، تاجر قتل
کراچی کا علاقہ سہراب گوٹھ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کا گڑھ بنتا جا رہا ہے، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک بچے کے باپ اور لکڑی کے تاجر کو 4 گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
-
احسن اقبال اکتوبر میں الیکشن کی تجویز سے لاعلم
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اکتوبر میں الیکشن کی تجویز سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
-
کراچی میں11 بجے تک ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری
محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران آج صبح 11 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
-
بارش نے پیپلز پارٹی کی نااہلی اور نالائقی کو ظاہر کر دیا: سردار عبدالرحیم
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ بارش نے پیپلز پارٹی کی نااہلی اور نالائقی کو ظاہر کر دیا۔
-
بلوچستان: کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ برقرار
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ برقرار ہے، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد رہی۔
-
مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اب اینٹی اسٹبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے، فوج کےخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہوجائیں گے۔
-
بیگم صفدر اعوان کا گالم گلوچ بریگیڈ میدانِ میں آ گیا: فیاض الحسن چوہان
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا گالم گلوچ بریگیڈ میدانِ عمل میں نکل آیا ہے۔
-
پشاور: PTI کے MPA کی گن مینوں کے ہمراہ اسپتال آمد
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی آصف خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
-
کوہِ سلیمان: بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی
کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری بار کونسل کے قتل کا نوٹس لے لیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
-
حافظ آباد: دریائی کٹاؤ نے فصلیں اور زرعی زمینیں نگل لیں
حافظ آباد میں دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ دریائی کٹاؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے جس سے اب تک سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے۔
-
سندھ: کراچی سمیت بیشتر شہروں میں موسلادھار بارش
بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگیا، سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
-
ملک میں کورونا کیسز ساڑھے 15 لاکھ سے متجاوز
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
-
کراچی میں آج سے منگل تک تیز بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے
-
لاہور، پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری فائرنگ سے جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔